ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / منگلورو پولیس نے حل کیا ڈکیتی کا معاملہ۔1.75کروڑ روپے نقد ضبط۔ 2ملزمین گرفتار

منگلورو پولیس نے حل کیا ڈکیتی کا معاملہ۔1.75کروڑ روپے نقد ضبط۔ 2ملزمین گرفتار

Mon, 05 Nov 2018 19:14:27  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو5؍نومبر(ایس او نیوز) اوروا پولیس نے ایک ڈکیتی کے معاملے کو حل کرتے ہوئے 2ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 1.75کروڑ روپے نقد برآمد کیے ہیں۔

پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمین کا نام عبدالمنان (29سال)اوررازی (26سال) ہے جو بالترتیب تلپاڑی اور پڈیل کے رہنے والے ہیں۔ڈکیتی کا یہ معاملہ 23اکتوبر کو پیش آیا تھا ۔ 26اکتوبر کو اوروا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے منجوناتھ گنپتی لیڈی ہِل بس اسٹانڈ کے پاس روڈ کراس کررہاتھا۔ اس وقت ایک انووا کار میں آنے والے کچھ لوگوں نے اسے اغوا کرلیا۔اور اس کے پاس سے اغواکاروں نے 15لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں۔ جبکہ لوٹی گئی حقیقی رقم 2.35 کروڑ روپے تھی۔

سی سی بی انسپکٹر شانتارام، پی ایس آئی شیام سندر ، اوروا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر رویش ایس نائیک اور دیگر عملے نے ڈکیتی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ لوٹی گئی رقم کا ایک بڑا حصہ برآمد بھی کرلیا ۔

بتایاجاتا ہے کہ پولیس کے ذریعے ضبط کی گئی رقم منگلورو کار اسٹریٹ پر واقع ایک سلور شو روم کے مالک سنتوش کی ہے اور چھ لٹیروں پر مشتمل ایک گینگ نے یہ واردات اس وقت انجام دی تھی، جب یہ رقم ممبئی سے منگلورو لائی گئی تھی۔

گرفتار ملزم عبدالمنا ن کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ الال او رکوناجے پولیس اسٹیشنوں میں اس کے خلاف فی الحال 8مجرمانہ کارروائیوں کے معاملات درج ہیں۔ پولیس نے اس ڈکیتی میں شامل مزید چار مفرور ملزمین کو گرفتارکرنے کے لئے جال بچھادیا ہے ۔


Share: